ٹیسٹ سیریز میں ہند کو وائٹ واش ہدف ہے ، انگلش کپتان
لارڈز: انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوئے روٹ نے کہا ہے کہ ہند کو ٹیسٹ سیریز میں0-5 سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے اسلئے فتح کے باوجود حریف ٹیم کو بقیہ میچز میں آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ انگلینڈ اور ہندکے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو 5میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہند کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے لیکن ابھی سیریز کے 3بڑے میچز باقی ہیں اسلئے ہماری تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے ۔ ہند کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنا خواب ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو بقیہ میچز میں بھی 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ناکامی باعث تشویش ہے۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔