Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل از وقت بڑھاپا پریشانی کا سبب بن رہا ہے ؟‎

اکثر و بیشتر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ افراد قبل ازوقت بڑھاپے کا شکار نظر آتے ہیں ۔ وقت سے پہلے جھریوں زدہ جلد ،  چہرے پر بزرگی اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ڈھلتی عمر کو مزید نمایاں کر دیتے ہیں اور شدید پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔ شیکسپیئر کے مطابق " ہم وہی ہوتے ہیں جو ہم سوچتے ہیں " لہذا جوانی اور بڑھاپے کا دارومدار ہمارے سوچنے کے انداز پر ہے ۔ ہم روزانہ کتنے ہی افراد کو بڑھاپے کے باوجود جوانی کا لطف اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں اور کتنے ہی لاتعداد افراد جوانی میں  بھی بڑھاپے کے مسائل سے دوچار نظر آتے ہیں ۔ اس سب کا انحصار روز مرہ کے معمولات ، طرز زندگی ، رہن سہن اور اطوار پر ہوتا ہے ۔ انسان کا لباس ،  لوازمات ، رویے ، اور صحت مند طرز زندگی اسے جوانی سے قریب تر کر سکتے ہیں ۔ خوراک ، خوردونوش اور طرز فکر بدنی حالت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ یہ خود آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے طرز بودوباش ، لباس اور خوراک سے کس حد تک خود کو جوان یا بوڑھا رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ اگر آپ اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں تو سب سے پہلے اپنی  خوراک کو متوازن بنائیں ، توانائی سے بھرپور غذائیں استعمال کریں اور میٹابولزم خراب کرنے والے غذائی اجزا سے مکمل پرہیز کریں ۔ میٹھے پھل ،  پھلوں کا رس ، کچی سبزیاں اور سلاد کا کھانے میں بکثرت استعمال کریں ۔ باقاعدگی سے یوگا ورزشیں کریں اور یوگا کے ایسے آسن جو صحت قائم اور بحال رکھنے کا سبب بنتے ہوں کثرت سے کریں ۔ پانی ابال کر اور سادہ استعمال کریں ٹھنڈا پانی پینے سے بھی تندرستی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ بطور علاج تین سے پانچ عدد انجیر پانی میں بھگو کر نہار منہ استعمال کریں ۔ چند ہفتوں میں ہی چہرے کی جھریاں اور طاری بڑھاپے میں واضح کمی دکھائی دے گی ۔
 

شیئر: