Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف اور ینبع سے بھی حج پروازیں آئینگی، شہری ہوابازی

جدہ ...سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ینبع انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی ضیوف الرحمن کو لایا جائیگا۔التمیمی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ضیوف الرحمن کی کارروائی میں 3گھنٹے سے زیادہ صرف ہوتے تھے ۔ اب یہ کام 25منٹ میں مکمل کیا جانے لگا ہے۔ امسال گزشتہ برس کے مقابلے میں فضائی راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون سے 40فیصد حج پروازوں کے انتظامات ہونگے۔
 

شیئر: