Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن عامہ کی جانب سے مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی کا عمل

منیٰ.... مشاعر مقدسہ اور حرمین میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے فضائی نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ محکمہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے عید الاضحی کے پہلے دن تک 430 نگران پروازیں کی گئی ۔ فضائی جائزہ مدینہ منورہ میں بھی جاری ہے ۔ فضائی نگرانی کے ذریعے حجاج کرام کے قافلوں پرنظر رکھی جاتی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں فضائی نگران اہلکاربراہ راست گراﺅنڈ کنٹرول روم سے رابطے میں رہتے ہوئے انہیں مخصوص کیمروں کے ذریعے مناظر ارسال کرتے ہیں ۔ زمینی اسٹیشن پر موجود عملہ ان مناظر کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرتے ہیں ۔ فضائی نگرانی کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں جہاں ازدحام زیادہ ہوتا ہے اس کے بارے میں زمینی کنٹرول روم کو ہدایت کی جاتی جو فوری طور پر مطلوبہ مقام پر اضافی ٹاسک فورس ارسال کردیتے ہیں ۔ فضائی نگرانی کا عمل 24گھنٹے وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے ۔ شہری دفاع کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی فضائی ٹیلی کاسٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں حج کوریج کر سکیں ۔

شیئر: