مکہ مکرمہ : 190 گمشدہ بچے والدین تک پہنچا ئے
مکہ مکرمہ .... حرم مکی شریف کی اسپیشل ٹاسک فورس کے ترجمان میجر سامی السلمی نے کہا ہے کہ یوم عرفہ کو فورس کے اہلکاروں نے 190 گمشدہ بچوں کو انکے اہل خانہ تک پہنچایا ۔ عاجل ویب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میجر السلمی نے مزید کہا کہ گمشدہ بچوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا جنہیں فورس کے اہلکاروں نے انکے اہل خانہ تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ۔