بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین،ولی عہد کے شکر گزار ہیں، خطیب شاہی مسجد
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) رابطہ عالم اسلامی کے مہمان خطیب دشاہی مسجد لاہو کے امام اورمجلس علماءپاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزادنے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امسال عرفات میںڈاکٹر الشیخ حسین بن عبد العزیز آل شیخ کا خطبہ حج توحےد اخلاق حسنہ ارکان اسلام و حدت امہ اور فریضہ حج کے بارے میں بہت اہم تھا ’ اس خطبہ میں وہ زرین اصول بیان کئے گئے کہ جن پر عمل پیرا ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ۔خطبہ حج مےںوحدت امہ اتحاد ویکجہتی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی ،جس پر لاکھوں لوگوں نے آمین کہا پاکستان کے استحکام اورسلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کوخوشحالی اور استحکام نصیب فرمائے ۔مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے سعودی عرب کے مثالی حج انتظامات کو سراہتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔