Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:3حادثات میں 7افراد جاں بحق ، 26زخمی

جدہ.... ثول جدہ روڈ، بیشہ الریم روڈ اور بریدہ میں الوطن سگنل پر ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق او ر26زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق القصیم میں ہلال ا حمر کے ترجمان محمد الجعیثن نے بتایا کہ بریدہ شہر میں الوطن سگنل کے چوراہے پر 2کاروں میں ٹکر ہونے سے 3افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا متاثرین میں 3بچے شامل ہیں ان میں ایک شیر خوار بھی تھا۔ دوسری جانب جمعہ کو صبح سویرے ہیبتناک ٹریفک حادثے میں2 شخص ہلاک ،6زخمی ہوگئے۔ جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابوزید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ حادثہ میں 2ہلاک 6زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر زخمیوں کی مرہم پٹی کرکے کنگ عبداللہ اسپتال میں داخل کرادیا۔دریں اثناءبیشہ الریم روڈ پر ایک ہی خاندان کے 20افراد ٹریفک حادثہ کے شکار ہوگئے ان میں 2جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے۔ بیشہ محکمہ صحت کے ترجمان علی آل بخیتان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیشہ الریم روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد زخمی اور 2ہلاک ہوئے ۔ زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا۔ایک کی حالت نازک ہے اس کے سر میں زخم آئے ہیں وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہے۔
 

شیئر: