اناؤ زیادتی کیس: بی جے پی رہنما کیخلاف گواہی دینے والے کی پُراسرار موت
نئی دہلی۔۔۔۔۔اناؤ زیادتی کیس کے گواہ یونس کی گزشتہ دنوں موت ہوگئی تھی ۔ضلع کے ڈی ایم بی این یادو نے بتایا کہ یونس کے اہل خانہ کی اجازت سے نعش قبرسے نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔یونس کے لواحقین وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرنے کیلئے لکھنؤ پہنچ گئے ہیں۔ گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے انچارج وجے پانڈے نے بتایا کہ یونس کے اہل خانہ کو حضرت گنج کوتوالی لایا گیا جہاں ان سے معلومات حاصل کرکے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرایا جاسکےگا۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے ٹویٹر پر یونس کی موت کو پرُاسرار اور میت جلد بازی میں دفنانے کی بات کہی ۔ یونس کے بھائی جان محمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے زوردیا جارہا تھا ۔واضح ہو کہ اناؤ زیادتی کیس اور قتل کے واقعہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے ملوث ہونے کے معاملے میں ایک گواہ کی 23اگست کو پر اسرار طور پر موت ہوگئی جو زیادتی کا شکار ہونیوالی خاتون کے والدپربی جے پی ایم ایل کے بھائی اور دیگر افراد کے ذریعے تشدد کرنے کے واقعہ کا گواہ تھا۔ متاثرہ لڑکی کے چچا نے پولیس سے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ گواہ کے بھائیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ متاثرہ کے چچا نے کہا تھا کہ اگر وہ پوسٹ مارٹم کیلئے راضی ہوجائیں گے تو انہیں 10،12لاکھ روپے ملیں گے۔