وزیراعظم سے امیدیں ہیں، مصطفی کمال
اسلام آباد...پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاکہ ہمیں وزیراعظم سے بہت سی امیدیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی 70لاکھ کی آبادی کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم مردم شماری کے گھپلے کا نوٹس لیں۔ وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ مردم شماری کی ہدایت دیں۔