بچوں کے جسم سے خون نکالنے والے گروہ کاکارندہ گرفتار
لکھنؤ - - - - بستی میں ایک ایسے خطرناک گروہ کا انکشاف ہوا ہے کہ جو چھوٹے بچوں کو بہلا پھسلا کر انھیں ایک سنسان مقام پر لے جاکر ان کے جسم سے خون نکال لیا کرتا تھا۔ اس گروہ میں ایک ڈاکٹر جس کا نام پربھاکر ہے اسے اور اس کے ایک کارندے کو رنگے ہاتھوں پولیس نے گرفتار کرلینے کا دعویٰ کیا ہے ان چھوٹے بچوں کو ٹافی چاکلیٹ اور چپس دلا کر اپنے اڈے پر لے جاتے تھے اس کے بعد وہاں ان کا خون نکال کر انھیں ٹافی یا چاکلیٹ دے کر واپس کردیتے تھے لیکن جب ایک بچہ بہت تاخیر سے اپنے گھر پہنچا تو اس نے کمزوری اور چکر آنے کی شکایت کی ۔ گھر والوں نے جب اسے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اسکول سے آتے وقت کچھ لوگوں نے ٹافی وغیرہ کھلا کر اس کے بدن کا خون نکال لیا ہے۔