Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین فلمسازوں پر تنقید افسوسناک ہے، میگھنا گلزار

بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور شاعر گلزار کی بیٹی فلم ساز میگھنا گلزار نے ان تاثرات کو مسترد کردیا کہ خواتین فلم ساز مسالہ فلمیں نہیں بناتیں۔ساتھ ہی میگھنا گلزار نے خواتین فلم سازوں پر تنقید کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ جب ایک مرد فلم ساز مرد کی مرکزی کہانی پر فلم بناتا ہے تو یہ سوال کیوں نہیں کیا جاتا کہ مرد ہدایت کار صرف مرد حضرات کے ارد گرد گھومنے والی فلمیں کیوں بناتے ہیں؟ میگھنا گلزار نے خواتین فلم سازوں کی جانب سے بنائی جانے والی فیمیل لیڈ کاسٹ پر مبنی فلموں پر تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ عورتوں پر مبنی فلمیں بنانے پر صرف خواتین فلم سازوں کو ہی کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مرکزی کاسٹ پر بنائی گئی ’ ’پاکیزہ اور سجاتا“ جیسی فلمیں عورتوں نے نہیں بلکہ مرد فلم سازوں نے بنائی۔
 

شیئر: