اسلام آباد ...وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیمرا اور پاکستان پریس کونسل ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی تشکیل دی جائیگی جو الیکٹرانک، پرنٹ اورسوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ اس سے قومی وسائل کی بچت ہوگی۔ ہم ذاتی تشہیر کیلئے سرکار کا پیسہ استعمال نہیں کرینگے۔ پی ٹی وی پر سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے وزیراعظم ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔