کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم
اسلام آباد.... صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی صدر کے امیدوار ہونگے۔ اپوزیشن میں دوریوں کے باعث اعتزاز احسن اور فضل الرحمان بھی صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔