Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہیلی کاپٹر

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہیلی کاپٹرکے استعمال اور اس پروزیراطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے سفر کا خرچ 55روپے فی کلومیٹر کے بیان کا ہنگامہ اب تک نہ تھم سکا۔ٹویٹر پو لوگوں کے تبصرے اب تک جاری ہیں ۔
عمران بروہی ٹوئٹ کرتے ہیں : پی ٹی آئی کے لوگ کس طرح سے اس بات پر اڑے ہوئے ہیں آیا یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں ؟کیا عوام کا پیسہ اور وسائل کے غلط استعمال نہ کرنیکا وعدہ بھلا دیا گیا ؟ 
عبید خاں لکھتے ہیں : قوم کی کمزور یادداشت پر افسوس ہوا ۔ آپ بھول گئے کہ جب شریف اور زرداری خاندان قومی اثاثے کھا گئے ۔ اگر ہیلی کاپٹر سرکاری مقصد کےلئے استعمال ہو رہا ہے تو جو کچھ رقم خرچ ہو رہی ہے ٹھیک ہے۔ اور بھی دوسرے اہم معاملات ہیں جن پر غور کرنا چاہئے ۔ 
مائزہ گجر کہتی ہیں: وزیر کو اس بارے میں کوئی علم ہی نہیں، نہ انہیں دلیل دینا آتی ہے ۔ 
اے شیخ کہتے ہیں : پوری قوم اور میڈیا ہیلی کاپٹر کے ایندھن کے خرچ کا حساب کتاب لگانے میں پڑی ہوئی ہے ۔ اگر یہ تبدیلی نہیں تو پھر کیاہے ؟
مونا عالم کہتی ہیں :پروپیگنڈا اور ”لفافہ صحافت“ بہت ہو چکی پلیز ۔ 
عائشہ سعید کہتی ہیں: شکر ہے کہ میں ہیلی کاپٹر کے معاملات کی ماہر نہیں ۔ اچھا ہی ہوا ۔ 
ایم بختاور خان ٹوئٹ کرتے ہیں : ہیلی کاپٹر کا استعمال مختصر فاصلے کےلئے 2مرتبہ کیا گیا ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اگر عمران خاں 30،40گاڑیوں کے ساتھ سڑک پر نکلتے تو ہیلی کاپٹر کے خرچ کے مقابلے میں زےادہ خرچہ ہوتا ۔ 
عبید خاں لکھتے ہیں : قوم کی کمزور یادداشت پر افسوس ہوا ۔ آپ بھول گئے کہ جب شریف اور زرداری خاندان قومی اثاثے کھا گئے ۔ اگر ہیلی کاپٹر سرکاری مقصد کےلئے استعمال ہو رہا ہے تو جو کچھ رقم خرچ ہو رہی ہے ٹھیک ہے۔ اور بھی دوسرے اہم معاملات ہیں جن پر غور کرنا چاہئے ۔ 

********

شیئر:

متعلقہ خبریں