کراچی۔۔۔آئی جی سندھ نے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے ۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ اور ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں شرجیل میمن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔ان تینوں کو 14دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق بوتلوں کے کیمیکل ایگزامینرسیشہد،زیتون کے تیل کاتجزیہ کرایاجائیگا ٹیسٹ کیلئے شرجیل میمن کے خون کے نمونے نجی اسپتال بھیجے گئے ہیں ، یہ رپورٹس پیر کو ملیں گی۔ڈی جی آئی جی جیل ناصر آفتاب کہتے ہیں شرجیل میمن کو سینٹرل جیل کراچی میں بی کلاس دی گئی ہے۔