امسال پٹرول سے 605ارب ریال کی آمدنی
ابہا.... الراجحی المالیہ کمپنی نے تازہ ترین رپورٹ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال سعودی عرب کوپٹرول سے605ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔ ڈالر میں یہ رقم 161.36ارب بنے گی۔ سعودی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اعدادوشمار کے حوالے سے اسکی وضاحت رپورٹ میں یہ کہہ کر کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 291ارب ریال کی تیل آمدنی شامل نہیں۔ موجودہ بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 194.7 ارب ریال کا دکھایا گیا ہے۔ 2018ءکے دوران متوقع خسارہ 82ارب ریال کا ہے۔9ماہ کے دوران تیل کے ماسوا برآمدات کی شرح نمو 26.7فیصد ہے۔