Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی حدت میں اضافہ سے دنیا کے ماحولیاتی نظام میں تبدیلیاں متوقع

 عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ صدی میں عالمی درجہ حدت میں اضافہ کی وجہ سے دنیا کے جنگلات، صحرا،میدان اور اہم ماحولیاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ جنوب مغربی امریکہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کا یہ عمل شروع ہو چکا ہے جہاں جنگلی آگ صنوبر کے جنگلات تباہ کر رہی ہے اور زمین کا بڑا حصہ سرسبز زمین سے بنجر میں تبدیل ہو رہا ہے۔سائنسی جریدے ”سائنس جرنل“میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق آئندہ 100 سے 150 سال میں نہ صرف دنیا کی سطح کا نقشہ بدل جائے گا بلکہ انسان اور پودوں کی زندگیوں پر اس کے منفی اثرات نمایاں ہوں گے ان تبدیلیوں کے اثرات یورپ اور امریکا کے بعض علاقوں پر نمایاں ہوں گے۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے ا سکول فار انوائرمنٹ اینڈا سسٹینبلٹی کے اس مطالعے کے مطابق انھوں نے 21 ہزار سال پہلے کے دور سے اپنی اس تحقیق کا آغاز فوسل اور ٹمپریچر ریکارڈز کے ذریعے سے کیا ہے اور زمین کا درجہ حرارت اس دور سے اب تک 4 سے7 سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے۔
 

شیئر: