Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتمند اور خوش و خرم رہنے کا طریقہ مثبت سوچ رکھنے میں مضمر ہے

ڈیوس.... حال ہی میں یہاں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں ماہرین اقتصادی نفسیات نے ایک بار پھر ایک اہم انکشاف کرکے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ فورم میں شریک سائنسدانوں نے جن میں سے بعض کا تعلق کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تھا پورے وثوق سے اس بات کو بیان کیا کہ خوش و خرم ، تازہ دم اور صحتمند رہنے کا سب سے یقینی اور حتمی طریقہ یہ ہے کہ خود کو انسان ہروقت خوش و خرم رکھنے کی کوشش کرے۔ اپنی سوچ مثبت رکھے اور ایسے ویسے خیالات کو جو پریشانی کا سبب بنتے ہیں قریب آنے نہ دے۔ ہوسکتا ہے کہ ان لوگوں کا یہ بیان عصر نو کی احمقانہ ترنگ سمجھی جائے مگر یہ کلیہ بار بار کی تحقیق اور تجربات کے نتیجے میں سو فیصد درست ثابت ہوا ہے۔ انسان کی جسمانی نوعیت کل بھی وہی ہوگی جو آج ہے مگر یہ سوچنا کہ اسکی دماغی حالت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی غلط اور غلط ہی رہیگا۔ صورتحال یہ ہے کہ اگر آپ کوئی دوا استعمال کرتے ہیں تو وہ دوا بھی صرف اسی وقت موثر ثابت ہوگی جب آپ یہ یقین رکھیں کہ آپ نے جو دوا لی ہے اس سے آپ یقینی طور پر اچھے ہوجائیں گے ورنہ بیماری بھی بڑھتی رہیگی اور ذہنی الجھنیں بھی۔ 

شیئر: