آرمی چیف سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات
راولپنڈی ..آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا سراہا۔