جرمن نوجوان کے قتل کے شبے میں2 افغان باشندے گرفتار
برلن.... جرمن پولیس نے مقامی باشندے کے قتل کے شبے میں2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ برلن کے ایک پلے گراو¿نڈ میں مقامی شہری کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جس کے شبے میں پولیس نے دو افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سیکسنی اَن ہالٹ صوبے کی حکومت نے مہاجرین مخالف جذبات بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں سے پ±ر سکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جرمن نوجوان کو ہفتے کو قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ ایک پلے گراو¿نڈ میں ایک بحث کے نتیجے میں پیش آیا تھا تاہم ابھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ رپورٹ کے مطابق 22 سالہ جرمن نوجوان کی موت دماغ کی اندرونی چوٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔