سرکاری اور نجی ادارے 1.7ٹریلین ریال کے مقروض
ریاض ... 2017ءکے دوران سرکاری اور نجی اداروں کے ذمہ سعودی بینکوں کے 1.7ٹریلین ریال واجب الادا ہیں۔ سرکاری اور نجی اداروں نے بینکوںسے قرضے حاصل کررکھے ہیں۔ سرکاری بانڈز لئے ہوئے ہیں اور بینک گارنٹیاں بھی لے رکھی ہیں۔ 2017ء کے دوان اس حوالے سے 3.7فیصد کا اضافہ ہوا۔ 61.9ارب ریال کے قرضے لئے گئے۔ مجموعی قرضے 1.694.8ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔ 2016ءکے مقابلے میں 9.1فیصد یعنی 145.9ارب ریال کا اضافہ ہوا۔