Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں وزراءسے بلاول کی جواب طلبی

کراچی ... چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سندھ کابینہ کی کارگردگی مانیٹرکرنا اورصوبائی وزراءسے جواب طلبی شروع کردی۔صوبائی وزراءکوکارگردگی میں مزید بہتری لانے اورمفاد عامہ کے کاموں کواجاگرکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کوبلاول بھٹوزرداری سے3 صوبائی وزرانے ملاقات کی اوراپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کرنے والوں میں ناصر شاہ، امتیازشیخ اورمکیش کمارچالہ شامل ہیں۔پارٹی چیئرمین نے صوبائی وزراء کو سندھ کی عوام کی بھرپور خدمت اورقریبی رابطے کے لئے میکنزم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کوسہولتیں مہیاکرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیارکی جائے ۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے مزیداقدام کرناہونگے ۔ بلاول بھٹ نے توانائی منصوبوں سے متعلق صوبائی وزیرانرجی کی سفارشات پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سندھ پورے ملک کوبجلی فراہم کرے گا۔ انہوں نے تھرکول اورمتبادل انرجی کے منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنے اورجلد بجلی کی پیداوار پرزوردیا۔ 
 

شیئر: