Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر: پرائمری اسکول کے بچوں نے استاد کو گلے لگالیا

محایل عسیر.... محایل عسیر میں ”الراشدون“ پرائمری اسکول کی دوسری جماعت کے طلباءنے اپنے پرانے استاد کو کلاس روم میں دیکھ کر پیار اور محبت کا پرجوش مظاہرہ کیا۔ بچے استاد کے گلے لگ گئے۔ بغلگیر ہوکر انہیں پیار کیا اور استاد زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ استاد عبدالعزیز الشہری نے گزشتہ سال پرائمری اسکول کی دوسری جماعت کے بچوں کو پہلی کلاس میں پڑھایا تھا اس کے بعد انہیں وہاں سے سو کلو میٹر دور دوسرے اسکول ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔ وہ اپنے شاگردوں سے ملنے کیلئے سو میل کا فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچے تھے۔ الراشدون اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ میں نے ٹرانسفر کے لئے معذرت کی بڑی کوشش کی مگر بات نہیں بنی۔ امسال خود میری بیٹی ”جمعانا“ الراشدون اسکول کے پرائمری سیکشن کی پہلی کلاس کی طالبہ بن گئی ہے۔ اسکول سے اسکی وابستگی میرے لئے اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا محرک بن گئی۔

شیئر: