بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں وہ کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصاویرکپور خاندان کے' راج کپور' اسٹودڈیوز آمد پر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر ان کے والد رشی کپور اور چچا رندھیر کپور بھی موجود تھے۔رنبیر سمیت پورا کپور خاندان راج کپور اسٹوڈیوز میں ہونےوالی آتشزدگی اور اسے فروخت کرنے کے فیصلے پر افسردہ ہے۔رنبیر حال ہی میں بلغاریہ سے اپنی فلم ' براہمسترا' کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس ممبئی پہنچے ہیں۔