حوثی جابر ہیں، ہیومن رائٹس
دبئی... ہیومن رائٹس واچ نے حوثیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ زیر حراست افراد پر جبر و تشدد کررہے ہیں اور صنعاءکے قید خانوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑے پیمانے پر کررہے ہیں۔ یہ جنگی جرم ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے ایک اعلامیہ جاری کرکے حوثیوں کے حوالے سے 16قیدیوں پر جبر و تشدد کے واقعات مدلل شکل میں پیش کئے۔حوثیوں نے غیر قانونی طریقے سے ان افراد کو گرفتار کرکے ان کے رشتہ داروں کو تاوان دینے پر مجبور کیا۔