قاہرہ۔۔۔ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے 2بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خوردکرنے کے جرم میں3,3 سال کی سزا دی تھی تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔