Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ارب ڈالرزکے اسلامی بانڈز

ریاض ...سعودی بجلی کمپنی نے 2ارب ڈالرز کے اسلامی بانڈز انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردیئے۔ سعودی بجلی کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بجلی کی سہولت فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ یہ موڈیز فچ اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی درجہ بندی کے تحت A A/A2 کا درجہ حاصل کئے ہوئے ہے۔ کمپنی نے 2زمروں کے بانڈ جاری کئے ہیں۔ پہلے 800ملین ڈالر کے ہیں۔ ان کا استحقاق 5برس بعد ہوگا جبکہ دوسرے 1200ملین ڈالر کے ہیں جن کا استحقاق 10برس بعد ہوگا۔

شیئر: