حائل ... حائل یونیورسٹی میں یوم الوطنی 88کے جشن کے دوران سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹ نے نجدی کھیل پیش کیا۔ یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینیئرنگ اور سائنس کی فیکلٹی کی 4طالبات نے کمپیوٹرکی پروگرامنگ کی۔ انہوں نے کمپیوٹر میں نجدی کھیل کی تفصیلات درج کیں۔ ریما السلیمی، عائشہ حامد، فائزہ العجلان اور بنان فرھود نے ڈاکٹر فیجیریا کی نگرانی میں یہ کام انجام دیا۔