کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی چوتھی بار عرب دنیا میں اول
جدہ۔۔۔۔ٹائمز کے جائزہ نگاروں نے واضح کیا ہے کہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ عرب ممالک کے جامعات میں امسال بھی پہلے نمبر پر رہی۔یہ چوتھا سال ہے ۔ تسلسل سے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو عرب جامعات میں پہلا درجہ مل رہا ہے۔سعودی عرب کی 6جامعات نمایاں یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل پائی گئیں۔عرب دنیا کی 10اول درجے کی جامعات میں کنگ عبدالعزیز ، کنگ فیصل ، خلیفہ، اردن کی سائنس و ٹیکنالوجی، متحدہ عرب امارات اوربیروت کی امریکی یونیورسٹیوں کے نام آئے ہیں۔