جدہ منصوبوں کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے
پیر یکم اکتوبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جج محمد الجیرانی کو شاہ عبدالعزیز تمغہ جاری کردیا
٭سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کویت میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا، دورہ مکمل کرکے مملکت واپس
٭ 2019ءکے بجٹ اخراجات 1.1ٹریلین ریال سے تجاوز کر گئے
٭ جدہ منصوبوں کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے
٭ حزب اللہ حوثیوں کا ابلاغی ترجمان بن گئی، حکومت یمن
٭ جنوبی طائف میں غیر ملکیوں کی 15عارضی دکانیں ہٹادی گئیں
٭ الاحساءمیں تعمیراتی فضلے کی ری سائیکلنگ کا اسٹیشن 2019ءسے کام کرنے لگے گا
٭ وزارت محنت نے تجارتی سرگرمیوں کا ماحول بہتر بنانے کیلئے 68پروگرام جاری کردیئے
٭ الضالع کے یمنی باشندوں کیلئے سعودی عرب نے راشن پیکٹ پہنچا دیئے
٭ سنگاپور ی حکام نے ہوٹل انٹرنیٹ ہیک کرنے والے چین کے انجینیئر پر 3660ڈالر کا جرمانہ کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭