Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کار چوروں اور جعلی کرنسی تیار کرنیوالا گروہ گرفتار

ریاض.... ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے اور جعلی کرنسی پھیلانے والے 5رکنی مقامی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گروہ میں 30تا 40برس کی عمر کے 5سعودی شہری شامل تھے۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پانچوں نے گاڑیوں کی چوری کی 14وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ یہ جعلسازی کے آلات بھی اپنے یہاں محفوظ کئے ہوئے تھے۔ انہیں گرفتار کر کے ریاض پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 

شیئر: