وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا
ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ انڈونیشی شہریوں کے وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی سہولت نہیں رہی۔ اس حوالے سے گردش کرنے والی منفی اطلاعات من گھڑت ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر دریافت کیا گیا تھا کہ کیا اب بھی انڈونیشین کے وزٹ ویزے کو ”ہویہ مقیم “میں تبدیل کرنے کی رعایت موجود ہے۔ محکمہ نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ فی الوقت ایسی کوئی سہولت مہیا نہیں۔