چندے، گالیوں اور جادو سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ بلاول
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ضمنی بجٹ میں حکومت کا 100 روزہ ترقیاتی منصوبہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ والے کو جب سے وزارت کی کرسی ملی ہے تب سے انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کا ذکر ہی کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو یہ بات کون سمجھائے گا کہ معیشت چندے سے نہیں چلتی، سیاست گالیوں اور ملک جادو سے نہیں چل سکتا۔حکومت چھپ کر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف معاملے پر کیے گئے اقدامات سے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے ۔