Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین میں لاپتہ سعودی ہواباز کی نعش مل گئی

مکہ مکرمہ ... اسپینی حکام کو اپریل سے لاپتہ سعودی ہواباز عمر بن سلمان المطیری کی نعش مل گئی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ المطیری کے اہل خانہ سے اسپین میں موجود سعودی سفارتخانے نے رابطہ کرکے بتایا کہ اسپین کے ملکا شہر کے ساحل سے المطیری کی نعش مل گئی ہے۔ اسپینی پولیس اور کوسٹ گارڈز نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ پوسٹ مارٹم کرکے یہ پتہ لگایا جائیگا کہ موت کس طرح واقع ہوئی۔ تمام ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت سعودی عرب بھجوا دی جائیگی۔ عمر المطیری 3اپریل کو سمندر کی سیر کو نکلا تھا۔ تب سے لاپتہ تھا۔ اس وقت سعودی سفارتخانے نے اطلاع دی تھی کہ اسپینی کوسٹ گارڈ کا کہناہے کہ المطیری کروز سے سفر کررہا تھا۔ بارسلونا آتے ہوئے سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا ہے۔
 

شیئر: