پانامہ کیس ،اب ہمارا کوئی کام نہیں رہا،نیب
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد...ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اسلام آباد جوڈ یشل کمپلکس میں احتساب عدالت کے ججوں محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی ۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کےسز کے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ہوئی۔ پانامہ کیس میں نیب پراسیکیوٹر ٹیم کے سربراہ سردار مظفر بھی پر موجود تھے۔ بعد ازاں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام کوئی بھی نہیں رہا ۔ پانامہ کیس ختم ہو گیا ۔ اب تو ہم ان مقدمات میں گواہ بھی نہیں ، جو بھی کرنا ہے ۔ اب عدالتوں نے کرنا ہے۔