Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی نیب کی احتساب عدالت کے جج سے ملاقات‘ نواز شریف کے وکیل کا اعتراض

اسلام آباد:  ڈی جی نیب عرفان منگی کی نیب عدالت کے ججز سے ملاقات پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے معاملہ اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے ڈی جی عرفان منگی کی احتساب عدالت کے ججز سے ملاقات کے معاملے پر کہا کہ انہیں موجودہ صورت حال میں اس قسم کی صورت حال سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث سے کہا کہ عرفان منگی کو میں نے خود بلایا تھا، تاہم انہیں آفیشل معاملات کے لیے بلایا گیا تھا، کیس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مزید کہا کہ عرفان منگی کی ملاقات میڈیا کے لیے بڑی بات ہو سکتی ہے تاہم ہمارے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسحاق ڈار کے لگائے گئے تمام افسران برطرف

شیئر: