Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر کو سعودی قیادت کی مبارکباد

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نہر سوئز عبور کرنے کی سالگرہ پر مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی کو مبارکباد پیش کی۔ شاہ سلمان نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ سعودی عوام و حکومت اور اپنی جانب سے نہر سوئز عبور کرنے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مصر کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے آرزومند ہیں اور آپ کیلئے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔شہزاد ہ محمد بن سلمان نے بھی مصری صدر کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بریدہ :عدالت نے شوہر کی قاتل بیوی اور دوست کو موت کی سزا سنا دی

شیئر: