Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی ملاقات سے ماں کی محرومی ختم

جدہ۔۔۔۔یہاں عائلی امور کی عدالت نے طائف کی مطلقہ خاتون کو 10ماہ کی محرومی کے بعد چاروں بچوں سے ملاقات کا موقع فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق طائف کی عدالت نے مقدمہ سن کر 24گھنٹے کے اندر چاروں بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ مقدمے کی سماعت 40منٹ تک جاری رہی۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کردیا کہ ماں کو ایک بار اپنے بچوں سے ملنے کیلئے طائف جانا ہوگا اور دوسری بار باپ انہیں جدہ لانے کا پابند ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -باہر ویزہ ختم ہونے پر کیا کرنا ہوگا؟

شیئر: