Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کے طالبعلم کا انتقال

جدہ.....پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار بیٹھا۔اسکول ذرائع کے مطابق بریک ٹائم کے دوران طلباء نے انتظامیہ کو اطلاع دی کہ 8ویں جماعت کا طالب علم جاسم ولد عبداللہ خان اچانک گر گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے ارکان کلاس میں پہنچے اور طالب علم کو اسکول کلینک میں لایا گیا جہاں موجود نرس نے اسکا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کی اور اس کی تجویز پر طالبعلم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پرنسپل عتیق الرحمن نے اردو نیوز کو بتایا کہ اسپتال سے جاری رپورٹ کے مطابق طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔وہ عارضہ قلب اور سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ اسکول ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی طالبعلم جاسم کے والدین بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔اسپتال نے ابتدائی رپورٹ جاری کرکے واضح کیا کہ موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے ۔ متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ تفصیلی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد جاری ہو گی اور اسی سے موت کے حقیقی سبب کا تعین ہو گا۔ میت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی گئی۔
 

شیئر: