Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خودکش حملے کی مذمت

ریاض ...سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے جنوبی افغانستان میں ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ اس حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ امید وار بھی جاں بحق ہونے والوںمیں شامل ہے۔ سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی دہشتگردی اور تخریب کاری کو مسترد کرتا ہے او رآزمائش کی اس گھڑی میں برادر ملک افغانستان کے ساتھ ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مخالف ہے۔ سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، افغان حکومت اور افغان بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیو ںکی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔
 

شیئر: