Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختر مینگل پر حملے کی کوشش‘ 2 ملزم پکڑے گئے‘ تیسرا فرار

کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی وڈھ میں رہائش پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ان کے محافظوں نے ناکام بنا دیا اور 2 مسلح افراد کو پکڑ کر لیویز کے حوالے کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔
 

شیئر: