ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رینٹ اے کار کی ایجنسیوں پر 23398چھاپے مارے۔ یکم رجب1439ھ سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کی صدفیصد سعودائزیشن پر عملدرآمد شروع ہوا تھا تب سے ہی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت کے ترجمان خالد ابالخیل نے بتایا کہ چھاپہ مہم کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ 974ایجنسیاں سعودائزیشن کی پابندی نہیں کر رہی ہیں جبکہ 21702ایجنسیاں پابند ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ چھاپہ مہم کے دوران 762 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔اباالخیل نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کے حوالے سے شکایت یا استفسار کیلئے 19911پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب فروغ افرادی قوت فنڈ ہدف نے رینٹ اے کار ایجنسیوں میں روزگار کے امیدواروں کے حوالے سے اعانتی پروگرام جاری کئے ہیں۔ فنڈ رینٹ اے کار ایجنسیوں میں ملازمت پانے والے سعودیوں کی مدد کرے گا۔