Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ پاکستان تباہی کی جانب گامزن ہے‘ فاروق ستار

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو تباہی سے بچانے کے لیے جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن ضروری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی اس وقت خراب صورت حال سے دوچار ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی 17 میں سے 4 نشستیں بچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے اور اسے مزید تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے تمام کارکنوں کو 5 فروری کی عزت پر بحال کرنا ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ 5 فروری ہی لائن آف ڈیوٹی تھی اور اب یہی تاریخ لائن آف جوائن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 23 اگست کو حادثاتی طور پر پارٹی کی سربراہی لی تھی اور 11 فروری کو مجھ سے یہ سربراہی خالد مقبول صدیقی و ساتھیوں نے حادثاتی طور پر واپس لے لی۔ میں نے 13 ستمبر کو رابطہ کمیٹی سے استعفا دیا تھا اور کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے تاہم آج ان وجوہات کی تفصیل بتانا چاہتا ہوں۔فاروق ستار نے کہا 15 جون کو اپنے ساتھیوں سے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر بہادرآباد کے ساتھیوں سے ملا، جس کا مقصد ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کی یکجہتی کو قائم رکھنا ہے تاہم میں نے جانتے بوجھتے ہرائے جانے والے انتخابات لڑے ۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ باوثوق ذرائع سے جانتا تھا کہ یہ الیکشن ایم کیو ایم کے الیکشن نہیں ہیں۔ میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ الیکشن نہیں لڑیں گے تو آپ ادھورے دل سے بہادرآباد آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ الیکشن فاروق ستار کا الیکشن نہیں ہے ، اس الیکشن سے اجتناب برتنا چاہیے ، کہا تھا کہ ایم کیو ایم یہ الیکشن اس لیے نہیں لڑے گی کہ ان سے ان کا مینڈیٹ چھینا جائے گا۔

شیئر: