دہری شہریت کیس،سینیٹر سعدیہ عباسی اور ہارون اختر نااہل
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے دہر ی شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹرہارون اختر کو نااہل قرار دیدیا۔ دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت 7 رکنی لارجر بنچ نے کی ۔عدالت نے سینیٹر نزہت صادق کی شہریت ترک کرنے کی دستاویز کوبذریعہ وزارت خارجہ امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ے6 ہفتوں میں تصدیق کرانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن کو نااہل کئے جانے والے دونوں سینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر کے نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ۔دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 63 کی روح یہ ہے دہری شہریت کا حامل ممبر پارلیمنٹ نہ بنے۔ کوئی ایسا شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتا جو دو کشتیوں میں سوار ہو۔ممبر پارلیمنٹ صرف ایک کشتی میں سواری کرسکتا ہے۔ وہ کشتی صرف پاکستان، پاکستان اور صرف پاکستان کی شہریت ہونی چاہیے۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل شہریت ترک کرنے کا عمل مکمل ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ نے آئین تبدیل کرنا ہے تو کردیں۔دہری شہریت کے حامل دوسرے ملک کی شہریت چھوڑ کر الیکشن لڑ لیں۔