Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن پاک میں تحریف شدہ 200نسخے ضبط

طائف۔۔طائف پولیس نے آڈیو اور ویڈیو فروخت کرنیوالے ایک عرب شہری کی دکان پر چھاپہ مارکر قرآن پاک میں تحریف شدہ 200نسخے ضبط کر لئے ۔ علاوہ ازیں دہشتگردی کے الزام میں زیر حراست ایک مبلغ کی تقاریر پر مشتمل سی ڈیز اور خلیجی ملک پر مقیم ایک اخوانی مبلغ کی سی ڈیز بھی ضبط کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندے نے اطلاع ملنے پر ایک دکان پر چھاپہ مارا جہاں ایک مقیم عرب شہری سی ڈیز فروخت کر رہا تھا ۔ چھاپہ مارنے پر پتہ چلا کہ وہ قرآن پاک میں تحریف شدہ 200نسخے اور 2ممنوعہ مبلغین کی سی ڈیز فروخت کر رہا ہے ۔

شیئر: