Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ سے پوچھا تھا میں آپکے شوہر سے شادی کر لوں؟ پرینیتی

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ سیف علی خان کو چاہتی ہیں اور ان کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔اداکارہ نے 2014ءمیں کہاتھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو اسکرین پر دیکھتی آرہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کو پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تمام باتیں کرینہ کپور سے بھی کہی ہیں۔انہوں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔پرینیتی چوپڑانے کہا کہ میں نے کرینہ کپور سے کہا تھا کہ اگر اجازت ہو تو میں ان کے شوہر سے شادی کرلوں،اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایسے جوابات پر کرینہ کپور نے صرف اتنا ہی کہا کہ ”کوئی بات نہیں“تاہم اب ہندوستانی میڈیا میں خبریں ہیں کہ پرینیتی ، ارجن کپور کے ساتھ روابط استوار کر رہی ہیں لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اب تک صرف 13 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی آدھے سے زیادہ فلمیں کامیاب ہوئیں چنانچہ وہ کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔
 

شیئر: