شاہ سلمان سے جمال خاشقجی کے صاحبزادوں کی ملاقات
ریاض- - - -خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں جمال خاشقجی کے بیٹے سھل اور صلاح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کر رہے ہیں، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے اس موقع پر بھی دونوں سے ان کے والد کی موت پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا، جمال خاشقجی کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سھل او رصلاح نے مشفقانہ رویہ پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔