Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے 4ممنوعہ شعبے غیر ملکیوں کیلئے بحال کردیئے

    ریاض- - -  -  سعودی کابینہ نے 4ممنوعہ شعبے غیر ملکی  سرمایہ کاروں کیلئے بحال کر دیئے۔ سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری و سربراہ جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی(ساجیا) نے اس کی سفارش کی تھی۔  اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل نے اس کے حق میں رائے دیدی تھی۔ کابینہ نے اس تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ممنوعہ سرگرمیوں کی فہرست میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ اس کے تحت خدام اور ملازمین کی فراہمی ریکروٹنگ ایجنسیاں ، سمعی و بصری خدمات ، بری ٹرانسپورٹ کی خدمات او ررئیل اسٹیٹ کی خدمات کے دروازے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھول دیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -عالمی برادری نے اسرائیلی بستیاں نہ رکوا کر اپنا اعتبار کھو دیا، فلسطین
 
 

شیئر: