بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم ’سمبا‘ میں فلم ’گول مال سیریز‘ کا گینگ دھماکے دار انٹری دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کو منفرد بنانے کے لئے فلم میکرز نے فلم ’گول مال‘ کے گینگ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس گینگ میں اجے دیوگن کے علاوہ ارشد وارثی، کنال کیمو، تشار کپور اور شریاس تالپڑے شامل ہیں۔ان خصوصی مناظر کو 29 اکتوبر کو حیدر آباد میں فلمایا جائے گا۔واضح رہے کہ ’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈبیو کر رہی ہیں ۔یہ فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
متعلقہ خبریں
-
21 اکتوبر ، 2018
-
21 اکتوبر ، 2018
-
21 اکتوبر ، 2018