مکہ مکرمہ (جاوید راہو)بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حرم مکی شریف سمیت مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میںمیں موسلادھار بارش ہوئی۔ صحن حرم میں بارش کے دوران زائرین کا طواف جاری رہاجبکہ میزاب رحمت سے گرنے والے پانی کے روح پرور مناظر زائرین کے دلوں کو تسکین دیتے رہے۔
-
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
مکہ مکرمہ میں بادل خوب جم کر برسے اور تیز ہواوں کے سبب موسم بھی سہانا ہوگیا۔ بیت اللہ شریف میں ہونے والی بارش کے دوران زائرین خوشی سے جھوم اٹھے اور اللہ کے حضور سجدہ ریزہوکر رحمت بھری بارش کا شکر ادا کیا۔ بارش کے دوران زائرین کی بڑی تعداد نے طواف جاری رکھا اور اللہ کی رحمت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بیت اللہ شریف کے عقب میں واقع کلاک ٹاور بھی شدید بارش میں دلکش منظر پیش کرتا رہا تاہم مکہ شہر کے دیگر نشیبی علاقے بارش کے باعث زیر آب آگئے اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔
الأرض الطاهرة تُكسى بماء السماء
اللهم صيباً نافعاً #امطار_مكه #مكه_الان pic.twitter.com/e1rrWaOu23— #سناب_مكة (@111mkh) ٢٤ أكتوبر ٢٠١٨
#مكه_الان
يا زين مكه متكون عليها امطار pic.twitter.com/9gq4u8qWe5— ☆ (@8___shoog___) ٢٤ أكتوبر ٢٠١٨